Android AppiOS App

لاہور میں بہن بھائی کے ساتھ پولیس کا شرمناک رویہ ، سوئیٹر اتروا لیا وائرل ویڈیو دلنک میں دیکھیں

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  14:48

لاہور میں بہن بھائی سے پولیس کے ہتک آمیز رویہ کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کے توہین آمیز رویے سے متاثرنوجوان کا کہنا کہا ہے کہ وہ بہن کے ہمراہ فیکٹری سےگھرجارہاتھا کہ پولیس اہلکاروں نےروک کرسڑک کنارے ان دونوں کے ساتھ

بدتم یزی کی اور پھر ان سے اٹھک بیٹھک کرائی اور سوئیٹربھی اتروالیا، جبکہ تھانہ غالب مارکیٹ کے چوکی انچارج نےمیری بہن کی تلاشی لی۔ اس کے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھ کا جا سکتا ہے کہ دونوں اٹھک بیٹھک کررہے ہیں۔ جبکہ اس واقعے پر ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا کا کہنا ہے کہ ان کی چوکی کا

کوئی اہلکار اس واقعے میں ملوث نہیں، فوٹیج پولیس کو بدنام کرنےکی سازش ہے، لڑکی کو پولیس وین کے پاس کھڑا کرکے فوٹیج بنائی گئی، حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات کررہےہیں۔ جبکہ لڑکے کی جانب سے پولیس کے مؤقف کی تردید کی گئی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام میں بھی شدید غصہ پایا جا رہا ہے، نوجوان لڑکی سے بدسلوکی پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎