Android AppiOS App

آصف زرداری نے (ن)لیگ کو منا لیا! اب آگے کیا کرنا ہے؟ بڑی خبر

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  14:16

پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی سینیٹ انتخابات تک استعفوں کا معاملہ مؤخر کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اپنی بات منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے صرف 3 ماہ میں مریم نواز کو منا لیا کہ استعفے سینیٹ انتخابات کے بعد

دیے جائیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ن لیگ بھی انتخابات میں شرکت کرے گی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈلائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے ، سینیٹ الیکشن میں

حصہ کیلئے 31 جنوری کے بعد غور کیا جائے، پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں گئی تو ن لیگ بھی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ

ن کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے بھی بات کی تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈلائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ اسی طرح اگر پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا تو ن لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں جائے گی۔تاہم مسلم لیگ ن سینیٹ میں حصہ لینے یا لینے سے متعلق 31 جنوری کے بعد فیصلہ کرے گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎