Android AppiOS App

سال کے اختتام پر عائزہ خان کا اپنے شوہر دانش کو ایسا پیغام کہ دانش ہکا بکا رہ گئے کیونکہ ۔۔۔!

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  13:58

اداکارہ عائزہ خان نے 2020ء کے اختتام پر آخری پیغام اپنے شوہر دانش تیمور کے نام کردیا اور کہا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا۔ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر دانش تیمور کے ساتھ حسین سی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے

اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لے کر آئے، اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کے لیے میں ہمیشہ آپ کی مشکور

رہوں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎