Android AppiOS App

نئے سال کا نیا جھٹکا ، ہر گھر میں استعمال ہونے والی چیز میں ایک ساتھ 15روپے فی کلو اضافہ ، عوام بلبلا اٹھی

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  13:55

نئے سال کا نیا جھٹکا ، ہر گھر میں استعمال ہونے والی چیز میں ایک ساتھ 15روپے فی کلو اضافہ ، عوام بلبلا اٹھی ۔۔۔ ملک میں ایک بار پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 692 روپے

اضافہ کردیا گیا جس کے بعد نئی قیمت پر کمرشل ایل پی جی سلنڈر 6667 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 180 روپے بڑھ گئی ، اس طرح گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 1733 روپے ہوگئی ہے ، نئی قیمت کا اطلاق اوگرا نوٹی فکیشن

کے بعد یکم جنوری سے ہوگا۔ اس ضمن میں چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس کی متبادل ایل پی جی کی ملکی ضرورت سو فیصد بڑھ گئی ہے ، چالیس ہزارٹن ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے جبکہ ضرورت ایک لاکھ ٹن ماہانہ ہوچکی ہے ، چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت اس قدر بڑھنے والی ہے کہ گھروں میں ناشتہ اور کھانا پکانا مشکل ہوجائیگا ، فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ عرفان کھوکھر نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اسکی قیمت 400 روپے کلو سے

بھی بڑھ جائیگی ، ڈسٹری بیوٹرز 6 ارب سے زائد کا ٹیکس دیتے ہیں، غیرقانونی کام کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ دوسری طرف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اس حوالے سے آئی جی پولیس اور تمام کمشنرز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، خط میں تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کی گئی ہے ، سندھ حکومت نے ایل پی جی سلنڈر پر پابندی کے احکامات نوری آباد سانحے کے بعد جاری کیے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎