Android AppiOS App

پی ڈی ایم کو دھوکا دینے کا شاندار انعاام پیپلزپارٹی نے دبئی میں ڈیل کر لی آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ کو کیا کچھ مل گیا

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  13:53

سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اظہر جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر لی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںاظہر جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کو دغا دینے کے بعد انعام کے طور پر پیپلز پارٹی این آر او حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔پیپلز پارٹی کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نیب مقدمات میں سہولیات سمیت اور بہت کچھ ملا ہے۔اُنہوں نے ذرائع کے

حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی پی اور مقتدر حلقوں میں معاملات طے پاگئے ہیں،یہ ڈیل خلیجی ملک کے دوستوں نے کروائی ہے،مذاکرات کا اہم دور تین روز قبل ہوا جس میں بے نظیر کی تاریخ دہرائی گئی۔اظہر جاوید کے مطابق بے نظیر بھٹو اور مشرف کے

درمیان بھی دبئی میں ڈیل ہوئی تھی، انہیں انٹرنیشنل گارنٹی کے تحت این آر او ملا تھا ، محترمہ ایک طرف لندن میں نواز شریف سے چارٹر آف ڈیموکریسی کر رہی تھیں اور دوسری طرف دبئی میں مشرف سے مذاکرات، ایک بار پھر وہی ہوا ہے۔‘

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎