ماہر علم نجوم سامعہ خان ، عالیہ نزیراو ر علی محمد نے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2021میں وزیراعظم عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔سامعہ خان اور علی محمد دونوں نے اپنی پیشگوئی میں اس بات پر اتفاق کیا کہ فروری کی 22تاریخ سے لےکر جون تک کا وقت عمران خاان پر بہت زیادہ مشکل گزرے گا۔ایک
وقت ایسا آئے گا کہ ان کا اپنا دل چاہے گا کہ وہ وزیر اعظم نہ رہیں۔عالیہ نزیر نے بھی بتایا کہ انھوںنے تو عمران خان کے حلف اٹھانے کے وقت ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ عمران خان حکومت سال 2021کے جون تک رہے گی۔اب جب ہمارے ستارے دیکھتے ہیں تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سسٹم بدلنے والا ہے، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں
گا یا صدر بھی بن سکتے ہیں۔ عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی سکتے ہیں لیکن عمران خان دوبارہ پاور میں آ سکتے ہیں۔ عمران خان اپنی بساط خود لپیٹنے والے ہیں اور دوبارہ خود ہی بساط بچھائیں گے