بھارتی فلم نگری سے جڑی شخصیات پر کس طرح روپیہ بارش بن کر برستا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک فلمی اداکارہ کسی تقریب میں صرف چند منٹ کی شرکت کے چار کروڑ روپے وصول کرنے والی ہیں۔ کل سال 2020کا آخری دن ہوگا جس کے بعد نیو ائیر نائٹ کی تقریب میں ہو گی ۔ معروف فلمی اداکارہ اروشی
روتیلا نیوائیر نائٹ میں صرف 15منٹ کی شرکت کے چار کروڑ روپے وصول کریں گی۔ روشی روتیلا مس دیوا یونیورس 2015 رہی ہیں اور ساتھ ہی بھارتی فلم نگری میں بھی قدم رکھا ہے۔اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی فلموں میں ’صنم رے‘، ’گریٹ گرینڈ مستی‘ اور ’ہیٹ
اسٹوری 4‘ شامل ہیںاداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کے تقریب میں شرکت کریں گی اور اس تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔