Android AppiOS App

سارے کھلاڑٰیوں کو یہ پی ٹی آئی رہنما بھرتی کروا رہا ہے۔ سابق کرکٹ محمد آصف نے سنگین الزام عائد کردیا

  جمعرات‬‮ 31 دسمبر‬‮ 2020  |  15:50

کرکٹ ٹیم کی سلیکشن سلیکٹرز کرتے ہیں یا کوئی اور محمد آصف نے کھری کھری سنا دی ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ وقار

یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے، قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے

ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎