Android AppiOS App

مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلی! ہر حکومتی میٹنگ کی رپورٹ کیسے جاتی عمرہ پہنچ رہی ہے؟ عمران خان کے لیے یقین کرنا مشکل

  جمعرات‬‮ 31 دسمبر‬‮ 2020  |  15:07

صحافی رانا عظیم نے حکومتی میٹنگز کی رپورٹس جاتی امرا جانے کا انکشاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اسلام ا ٓباد اور لاہور کے دو سرکاری اداروں کی ہر میٹنگ کی رپورٹ باقاعدہ جاتی عمرہ جاتی ہے ، لاہور میں وزیر اعلیٰ ہائوس اور اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس ہے ،حکومت کی

طرف سے اس معاملے پر ایک خاتون آفیسر کو ہٹایا بھی گیا ۔ رانا عظیم نے کہا کہ ایک بڑی قد آور مذہبی اور سیاسی شخصیت بھی مائنس میں جارہی ہے ، اس کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔ رانا عظیم کے ان انکشافات کے بعد حکومتی صفوں میں بھی ہلچل دکھائی دی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر

حکومتی حلقوں میں ایسا کون ہے جو حکومتی میٹنگز میں ہونے والی باتیں جاتی امرا پہنچا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے

بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کابینہ میٹنگز میں ہونے والی باتوں کا جاتی امرا پہنچایا جانا حیرت کی بات ہے۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور دیکھیں کہ کون ان کے ساتھ غداری کر رہا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےجمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا کہ جو دھرنا اسلام آباد میں ہوا تھا اس پر ہمیں کسی نے اعتماد میں نہیں لیا، سنا ہے کہ تحریک پر جو خرچہ آئے گا وہ دوسری پارٹیاں برداشت کرینگی اور مو لانا افرادی قوت مہیا کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ ہمارے پاس صرف استعفے ہی آپشن نہیں بلکہ بے شمار آپشنز موجود ہیں اگر کسی سیاسی جماعت کو کوئی ا ختلاف ہے تو اس کا فیصلہ بھی پی ڈی ایم کی قیادت نے کرنا ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎