Android AppiOS App

کورونا نے تباہی مچادی ،اہم ترین شخصیت اور رکن اسمبلی کا انتقال ہوگیا

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  19:36

امریکی کانگریس کے نومنتخب رکن کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔برطانوی میڈیا کےمطابق 41 سالہ ری پبلکن لوک لیٹلو کی کورونا سے موت کانگریس میں پہلے رکن کی وائرس سے ہلاکت ہے۔وک لیٹلو حال ہی میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔کانگریس

رکن نے 18 دسمبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اگلے ہی روز ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 23 دسمبر کو انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور وہ 29 دسمبر کو انتقال کرگئے۔امریکی ریاست لوویزیانا کے گورنر جون بیل نے کانگریس رکن کی موت پر ان کی آخری رسومات کے روز ریاست میں پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا۔ریاست لوویزیانا

کے گورنر نے کانگریس رکن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔واضح رہے کہ امریکا دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ کے قریب اور ہلاکتیں ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہیں۔