Android AppiOS App

اسکول کب سے کھلیں گے؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  19:20

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسکولزمزید بند کرنےکی طرف جاسکتےہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کے دوران کہا ہے کہ اسکول کھولنا چاہتا ہوں، میں ذاتی طور پر اسکول بند رکھنے کے حق میں نہیں لیکن موجودہ حالات میں

اسکولزمزید بند کرنےکی طرف جاسکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا سے تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے، 4جنوری کوچاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کا مشترکہ اجلاس ہے، اجلاس میں اسکول بند رکھنےکی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آئندہ سال ریٹائرمنٹ چیک براہ راست اساتذہ کےاکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا، اسسمنٹ پالیسی کے تحت 5 ویں جماعت کے امتحان

ختم کیے، پانچویں جماعت کےامتحانات میں ٹیچرز نقل کروا رہےتھے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز ایکٹ کابینہ میں منظوری کے لیے جائے گا، پرائیویٹ اسکولز ایکٹ 3 ماہ میں منظور کروایا لیا جائے گا۔ڈاکٹرمراد راس نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولزرجسٹریشن آن لائن کردیا گیا ہے، 31 ہزار پرائیویٹ اسکولوں نے رجسٹریشن کروادی ہے۔وزیرتعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ ایجوکیشن بک لانچ کی ہے، یہ بین الاقوامی معیار کی کتاب ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎