Android AppiOS App

لڑکی نے کباڑیے سے 100 روپے کا پیپر ویٹ خریدا، لیکن اس کے اندر کیا تھا؟ کئی سال بعد اس کی حقیقت سامنے آئی تو واقعی ہوش اُڑگئے

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  15:51

نیوزی لینڈ میں ایک خاتون نے 5سال قبل پرانی اشیاءکی سیل سے دل کی شکل کا ایک پیپر ویٹ خریدا جس کے متعلق اب جا کر ایسا انکشاف سامنے آیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام جیسیکا رابرٹ ہے جس نے 1ڈالر کی قیمت میں یہ چیز خریدی تھی جسے وہ آج تک پیپرویٹ سمجھتی اور

اسی مقصد کے لیے استعمال کرتی آ رہی تھی تاہم گزشتہ روز اسے معلوم ہوا کہ درحقیقت یہ پیپرویٹ نہیں بلکہ کسی مرنے والی کی ’راکھ‘ رکھنے والا چھوٹا سا برتن تھا اور اس کے اندر راکھ بھی موجود تھی۔ جیسیکا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ

جسے میں آج تک پیپرویٹ سمجھ کر استعمال کرتی آ رہی تھی وہ کسی کے آنجہانی عزیز کی ’راکھ‘ تھی۔ گزشتہ روز میں سوچ میں پڑی اس کو دیکھ رہی تھی جب مجھے احساس ہوا کہ اس کے اوپری حصے کو کھولا جا سکتا ہے۔ جب میں نے اسے کھولنے کی کوشش کی تو یہ واقعی کھل گیا اور میں نے دیکھا کہ اس کے اندر راکھ موجود تھی۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کا کیا کروں۔ اسے کہیں پھینک دوں یا سنبھال کر رکھوں۔ گھر میں رکھتے ہوئے بھی اب مجھے اس سے خوف آ رہا ہے۔میں نے یہ پوسٹ اس کوشش میں کی ہے کہ ہوسکتا ہے جس مرنے والے کی یہ راکھ ہے، شاید اس کا کوئی رشتہ دار دیکھ لے اور اسے واپس لے جائے۔“

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎