Android AppiOS App

دبئی میں ملازمت کے مواقع،بڑی کمپنی میں سینکڑوں آسامیاں خالی،آپ بھی یہاں کلک کرین اور آن لائن اپلائی کریں،آسان طریقہ کار

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  15:20

متحدہ عرب امارات کے رٹیل فرم ‘لولو گروپ’ میں متعدد نوکریوں کے لیے آسامیاں خالی، بھرتیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بڑی رٹیل فرم ”لولو گروپ” اس وقت متعدد نوکریوں کے لیے بھرتیاں کر رہا ہے، تاہم عالمی وباء سے متاثر ہونے کے بعد معیشت کی بحالی کے ساتھ متحدہ عرب امارات

میں متوسط نوکریوں کے لیے بھرتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔لولو گروپ کی جانب سے جن شعبوں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں ٹیلی سیل، نرسز، باورچی، کیشیئر، جوس میکر، قصائی، اور چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور سمیت دیگر نوکریوں کے لیے واک ان انٹر ویوز کیے جا رہے ہیں۔تاہم یہ آسامیاں یو اے ای میں مقیم تمام ممالک کے باشندوں کے لیے کھلی ہیں، ان نوکریوں پر اپلائی کرنے کے لئے کم

از کم 2 سالہ تجربہ ہونا چاہیے جبکہ عمر کی حد 28 سے 35 سال ہے۔ درج بالا نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اپنی ‘سی وی’ اس ایمیل ایڈریس jobs @ ae.lulumea . co m پر بھیج سکتے ہیں۔یا خود لولو گروپ کے دبئی، ابوظہبی، اور العین میں موجود انکے دفاتر میں واک اِن انٹر ویو دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ

10 جنوری 2021 ہے، جبکہ شرائط کے مطابق ان نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے والے افراد یو اے ای میں موجود ہوں اور انکے پاس ویزٹ یا رہائشی ویزا ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ ٹیلی سیل، نرسز، رٹیل سیلز ایگزیکٹو، ملازمہ، ڈرائیورز، کلینرز، اور ویٹرز کے لیے واک انٹر ویوز 401، الجواہرا بیلڈنگ، نزد اے بی سی ڈی بینک، بینک اسٹریٹ، پر دبئی میں کئے جا رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎