Android AppiOS App

استعفے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی خبریں! صدر مملکت نے بڑا اعلان کر دیا، ہلچل مچا دی

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  13:38

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ نہ حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی ، انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، تاہم کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنے ہیں یہ وزیراعظم عمران خان طے کریں گے ، آنے والے دنوں میں ملک میں

سیاسی تناو میں کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں سیاسی حالات پرغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلاجواز ہے، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے لیکن اپوزیشن کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ ہم این آر او نہیں

مانگ رہے ، ان حالات میں این آر او پر بحث سخت ہوگئی ہے لیکن قومی ڈائیلاگ نیب اور بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ناممکن ہے ، کیوں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا واحد نقطہ کرپشن سے پاک پاکستان ہے ، 2 برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے ، اس صورتحال میں انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بات ہوتی رہتی ہے ، صدر اور وزیراعظم کے درمیان روزنہ رابطے برقرار ہیں ، آج کل وزیراعظم اور میں اسلامی تاریخی کتب بھی پڑھ رہے ہیں ، اس کے علاوہ وزیر اعظم کا میرے ساتھ مزاح کا پہلو بھی رہتا ہے ، اکثر معاملات پر وزیراعظم مجھے سمجھاتے ہیں۔ ایک سوال کے

جواب میں صدر پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے،حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں ہے،حکومتی نمائندے کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ بلوچستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گڑ بڑ اور تخریب کاری کے واقعات میں 99 فیصد بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کھل کر سی پیک کے خلاف ہے،اسی لیے اسکے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎