Android AppiOS App

5 سال یا پھر چھٹی! عمران خان کب تک اقتدار میں رہے گے؟ ماہر علوم نجوم نے تہلکہ مچا دیا

  بدھ‬‮ 30 دسمبر‬‮ 2020  |  13:25

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تو اقتدار کی جنگ جاری ہے، کوئی کہتا ہے سلیکٹڈ حکومت ہے تو کوئی خود کو ایلیکٹڈ کہتا ہے، آئے روز دھرنوں میں سیاسی مخالفین حکومت اور عمران خان کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان کو حکومت کے 5 سال مکمل کرنے نہیں دیں گے

تو کچھ لوگ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ عمران خان 5 سال حکومت کریں گے۔بہرحال یہ تو ایک سیاسی بحث ہے مگر اس سے متعلق پاکستان کی معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے ایسی پیش گوئی کی ہے جس کو سننے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خوب بحث چھڑ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک شو میں انٹرویو کے دوران شو ہوسٹ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ

2021 میں عمران خان کی حکومت کو کس قسم کے مسائل کا سامنا ہوگا کیا وہ آرام سے یہ سال گُزار پائے گی جس کے جواب میں سامعہ خان کا کہنا تھا کہ:” 2021 تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو گا مگر مجھے نہیں لگتا کہ یہ سال باآسانی گُزر سکتا ہے یعنی اس سال حکومت کو شدید مسائل درپیش آئیں گے، لیکن اگر تبدیلی آئی تو وہ خوش آئین ہوگی۔ میرے علم کے مطابق شاید وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل نہ کر پائیں۔ ملک میں مختلف فسادات بڑھ جائیں گے اور معاشی تبدیلیاں بھی واقع ہونے کے امکانات ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎