Android AppiOS App

تحریک انصاف کے دو کھلاڑی پارٹی پالیسی سے ناراض ، سینیٹ الیکشن سے قبل کس پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ؟ نجی ٹی وی کا دعویٰ

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  20:23

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پارٹی پالیسی سے ناراض عمران خان کے کھلاڑی جیالے بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو اور شہریار خان

تبدیلی سے مایوس ہو کر اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب اراکین اسمبلی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں اور اب تک 1195 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں ۔ 701 اراکین کی جانب سے تاحال تفصیلات جمع نہیں کروائی گئیں ۔قومی اسمبلی کے

197 ، پنجاب کے 231 ، سندھ اسمبلی کے 92 ،سینیٹ کے 57 ، خیبر پختون خواہ کے 87 اوربلوچستان اسمبلی کے 37 اراکین نے تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں ، الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے ، تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎