Android AppiOS App

شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ تصویر ، لیک کس نے اور کیوں کی؟ حریم شاہ نے سب کچھ بتا دیا

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  20:13

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی غلط چیزوں کو مجھ سے جوڑ دیا جاتا ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے، میں تنگ آگئی ہوں اسی لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ادارے سے رابطہ کر لیا ہے، اگر کوئی چیز ضروری ہوئی تو میں عوام کے سامنے خود لاؤں گی اسے سوشل میڈیا کی زینت نہیں بناؤں گی۔ نجی ویب چینل کے ساتھ خصوصی

گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھ میں اتنا حوصلہ ہے کہ میں خود بول دوں، میں عوام کے سامنے ہااتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ اب میری جان بخش دیں، میرا کچھ بھی بگاڑ سکتے، میرے تعلقات ہونا ایک الگ بات ہے، آج بھی میں تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہوں، اسی وجہ سے بہت سے لوگوں

کے ساتھ میرا رابطہ رہتا ہے، لیکن میرے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے جعلی چیزوں کو سوشل میڈیا پر پھیلا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اس سوال کا جواب دے رہی تھی کہ انکی شیخ رشید کے ساتھ تصویر کس نے وائرل کی تھی۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک شادی کا نہیں سوچا نہ کسی کو پسند کیا ہے جب بھی ایسی کوئی بات ہوئی تو میں خود سب کچھ سب کے سامنے لاؤں گی، شروع سے ہی غلط چیزوں کو مجھ سے جوڑ دیا جاتا ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے، میں تنگ آگئی ہوں اسی لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ادارے سے رابطہ کر لیا ہے، اگر کوئی چیز ضروری ہوئی تو میں عوام کے سامنے خود لاؤں گی اسے سوشل میڈیا کی زینت نہیں بناؤں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎