Android AppiOS App

اجمل قادری کااسرائیل بارے بیان ۔۔۔وزیرخارجہ بھی میدان میں آگئے ،ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  17:35

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیزہے، (ن)لیگ کوباقاعدہ وضاحت دینا پڑے گی، لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومتیں نہیں گرتیں، وزیراعظم پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں؟ وہ 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیرخارجہ نے کہا کہ

پی ڈی ایم کے احتجاج، لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومت کہیں نہیں جائے گی۔ 31جنوری کی ڈیڈ لائن کا بھی وہی حال ہو گا جو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا ہوا۔ شاہ محمود نے کہا 31دسمبرکو ان کے استعفے آنے تھے۔ پی ڈی ایم والے 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں۔وزیرخارجہ نے کہا پی ڈی ایم، کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے

جا رہی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا

موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے۔مسلم لیگ(ن)کی قیادت کو بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے؟ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤنہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے بتایا خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے۔ وفد میں سعودی وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت دہ شت گ ردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے۔ وہ فالس فلی گ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎