Android AppiOS App

پتوکی :بچیوں کیساتھ ’ز‘ کے مرتکب شخص بارے اہم انکشافات

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  14:45

پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ ز کے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ ز کے واقعات میں ملوث گرفتار ملزم یاسین کا تفصیلی کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کے خلاف ایک اوربچی سے ز کا مقدمہ

سامنے آیا ہے، ملزم نے پھول نگر کی 12 سالہ بچی سے زکی کوشش کی تھی، اس مقدمے میں ملزم جیل بھی ک اٹ چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین اپنی چچی کو ق ت ل کرنے پر نو سال کی س زا بھی بھگت چکا ہے، ملزم نے ڈنڈے  م ار کر اپنی بھابی کی ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے

کہ ملزم نے آج تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا جس کی وجہ سے کرمنل ریکارڈ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ

دو روز قبل پتوکی میں کم سن بچیوں سے ز کی کوشش کرنے والے ملزم یاسین نے دوران تفتیش پانچ بچیوں سے زکی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے متاثرہ تین بچیوں سے ز کی کوشش کی ، دو کو راستے میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر کے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، گرفتار ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے، اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، تمام تر حقائق سائنسی ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائے جائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎