Android AppiOS App

پی ڈی ایم کے استعفے،وزیراعظم نے ساراکھیل ہی الٹ دیا،ایسااعلان جس سے اپوزیشن پریشان ہوگئی

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  14:25

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے استعفے30منٹ میں قبول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے این آر او کے لئے تمام کارڈز کھیل لئے ،اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،اداروںپر دبائو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہدایت کی کہ استعفے دینے والوں کو تصدیق کیلئے بلایا جائے اور فوری استعفے منظور کیے جائیں ،جن دو اکان کے استعفے موصول ہوئے ابتدا ان سے کی جائے اور ان کے استعفے 30منٹ کے اندر اندر قبول کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا

ہم اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی قومی اداروں پر اپوزیشن کو دبائو ڈالنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ این آر او کے لئے اپوزیشن سے سار ے کارڈ کھیل لئے اوراپوزیشن والے اب معاملے میں الجھ چکے ہیں ، پی ڈی ایم نے تو استعفوں کی بات کی تھی کہاں ہیں استعفے؟۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ سپیکر سیکرٹریٹ نے دونوں اراکین کو تصدیق کیلئے خط لکھا ہے اور تصدیقی جواب آنے پر فوری ان کے استعفے قبول کیے جائیں گے ۔‎

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎