Android AppiOS App

108میگا پکسل کیمرہ ۔۔اب تک کا سب سے طاقتور فلیگ شپ فون می 11متعارف۔قیمت اتنی کم کہ ہر کوئی خریدنے پہنچ جائےگا

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  13:57

یاؤمی نے اپنے فلیگ شپ فون می 11 کو متعارف کرادیا ہے جو کوالکوم کے نئے طاقتور پراسیسر سے لیس اولین فون بھی ہیں۔حیران کن طور پر چینی کمپنی نے اپنے فلیگ شپ فون کو بس ایک ماڈل میں پیش کیا ہے اور کوئی پرو یا پلس ماڈل متعارف نہیں کرایا گیا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس پہلا فون

ہے، مگر اتنا طاقتور اور فلیگ شپ فیچرز کے باوجود اس کی قیمت سام سنگ کے کسی مڈرینج فون جتنی ہے۔xاس فون میں 6.81 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔دونوں اطراف سے ڈسپلے میں خم اسکرین دی گئی ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین

کے اندر نصب ہے، جبکہ اس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ فلیگ شپ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا، تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔شیاؤمی می 11 میں 4600 ایم اے ایچ یٹری 55 واٹ وائرڈ، 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کے لیے بھی 10 واٹ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔یہ شیاؤمی کا پہلا فون ہے جس کے ساتھ چارجر باکس میں نہیں دیا جارہا ہے اور ایپل کے آئی فون 12 کے بعد یہ ایسا دوسرا فون ہے۔دیگر فیچرز

میں اسٹیریو اسپیکرز، پہلے سے ہتر نائٹ موڈ، ڈوئل 5 جی کنکٹویٹٰ، وائی فائی 6 ای سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.2 اور نیوی گیشن سروس قابل ذکر ہیں۔جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جو کہ می 10 سیریز کے مین کیمرے جیسا ہی ہے۔اس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا 123 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ ہے جبکہ تیسرا 5 میگا پکسل میکرو لینس ہے۔فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں موجود ہے۔اس فون کے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ پری آرڈر میں دستیاب ہے اور یکم جنوری کو دستیاب ہوگا۔اس فون کی قیمت 3999 چینی یوآن (98 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ یقیناً 8 جی

بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔دوسرا ماڈل 4299 یوآن (ایک لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سب سے مہنگا ورژن 4699 یوآن (ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎