Android AppiOS App

حکومتی وزیرہونےکے باوجودایسی باتیں۔۔۔وزیرداخلہ نے حکومت کوپریشان کر دینے والی پیش گوئی کردی

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  13:41

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں ،لانگ مارچ سے کیسے نمٹنا ہے یہ ابھی طے نہیں ہوا ،وزیراعظم این آر او دینگے نہ نیب کو ختم کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم جماعتوں کے لانگ مارچ کی پیش گوئی کی اور

کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد آتا دیکھ رہا ہوں لیکن لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم مستعفی

ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دے گی۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔ حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔ اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎