Android AppiOS App

اھلاً و سہلاً مرحبا! نیا سال شروع ہوتے ہی کون پاکستان آنے والا ہے؟ حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  13:20

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تصدیق، سعودی وزیر وفد کے ہمراہ اگلے ماہ جنوری میں پاکستان تشریف لائیں گے، آئل ریفائنری کی تعمیر اور دیگر اہم معاہدے کیے جانے امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ تصدیق کی گئی ہے کہ

آئندہ ماہ جنوری میں سعودی عرب کا ایک اعلیٰ وفد پاکستان آئے گا۔ وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر خارجہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ کئی سعودی کمپنیوں کے حکام بھی پاکستان آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام پر تبادلہ خیال ہوگا، آئندہ ماہ دونوں ممالک میں آئل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ سعودی اعلیٰ

وفد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق کیے گئے اعلانات پر عملی پیش رفت ہو گی، اربوں ڈالرز منصوبوں کے معاملات کو حتمی شکل دے کر جلد تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز کی جانب سے بڑھا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی آئندہ دنوں میں عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے واضح پیغام آ چکا ہے کہ ہمارا کوئی بھی فیورٹ نہیں

ہے۔ یہ تاثر ختم ہو جانا چاہئیے کہ ہمارا کوئی فیورٹ ہے۔بے شک ہمارے تعلقات ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔ سعودی عرب حکومت وقت کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس طرح کی خبریں بھی چل رہی تھیں کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہم نواز شریف کے پیچھے نہیں ہیں۔ پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔ایک ملک سے بہت اچھی خبر آئے گی۔ایک ملک سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے انتہائی اچھی خبر آئے گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎