Android AppiOS App

نواز شریف واسطےہمیشہ کے لیے پاکستان کے دروازے بند! حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

  منگل‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2020  |  12:59

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے بھی پاکستان کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نےمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا

نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ مریم نواز نے صرف رونا دھونا مچایا ہوا ہے لیکن جمہوریت کے لیے ان کی قابلیت صفر ہے، جو لوگ مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں وہ کیا پیدا ہی غلام ہوئے ہیں؟ اپوزیشن کہتی ہے کہ الیکشن چوری ہوئے، ڈھائی سال بعد آپ کو یہ خیال آیا، آپ الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے کوئی ثبوت کیوں نہیں دیے؟۔ فیصل واوڈانے کہا کہ کل پرویز مشرف کے لیے پاکستان کے

دروازے بند ہونے کا تذکرہ کیا گیا جبکہ میں بتانا چاہوں گا کہ نواز شریف کے لیے بھی پاکستان کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ سلام ہے ان عدالتوں

پر جنہوں نے پرویز مشرف کو سزا دی تو کیا سلام ان عدالتوں پر نہیں جنہوں نے نواز شریف اور آپ کو سزا سنائی اور آپ کے پورے خاندان کو مفرور قرار دیا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ’ یہ کہتے ہیں کہ لیفٹننٹ (ر) جنرل احمد شجاع پاشا نے پاکستان کا کچرا جمع کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بنائی، وہ یہ بتانا بھول گئے کہ ضیاالحق مسلم لیگ (ن) کو سیاست میں لے کر آئے‘۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوج کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، آج آرمی چیف کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ انہیں آپ نے خود تعینات کیا تھا‘۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎