Android AppiOS App

نہ عمران خان اور نہ ہی اپوزیشن۔۔!! نیشنل ڈائیلاگ کا آئیڈیا کہاں سے دیا گیا؟ سینئر صحافی نے اصل کہانی بیان کر دی

  پیر‬‮ 28 دسمبر‬‮ 2020  |  19:03

سینئر صحافی ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کی جو بات ہو رہی ہے تو یہ میرے خیال سے اسٹیبلشمنٹ کا مشورہ ہے، میرا نہیں خیال کہ عمران خان نے یہ تجویز دی ہوگی نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایسا کوئی مشورہ دیا گیا ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ

نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیئے، اپوزیشن اور حکومت عجیب راستے پر چل نکلے ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ظفر ہلانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کے لیے زہریلے دشمن بن چکے ہیں، یہ سرعام ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں، ان سے کسی بھی قسم کی امید کرنا بیکار ہے، مجھے

کسی کی سائیڈ نہیں لینی انہوں نے جو کرنا ہے کر لیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎