Android AppiOS App

میئر اسلام آباد کے الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ، تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) ، کس نے میدان مار لیا ؟ پورا ملک دنگ رہ گیا

  پیر‬‮ 28 دسمبر‬‮ 2020  |  18:52

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے میئر اسلام آباد کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کی گئی تو اپ سیٹ ہو گیا ، (ن) لیگ کے امیدوار عادل شاہ نے میدان مار کر میئر اسلام آباد کا عہدہ اپنے نام کر لیا ہے ، عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کیے ، انکے مدمقابل تحریک

انصاف کے امیدوار ملک ساجد تھے جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ میئر اسلام آباد کے عہدے کے لیے ووٹنگ کا عمل آج صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاناغہ جاری رہا ۔ اس اہم عہدے کے لیے کل 73 ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اور ان میں

سے 43 نے اپنا ووٹ (ن) لیگی امیدوار عادل شاہ کے حق میں ڈالا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎