Android AppiOS App

اپنی فیملی کیساتھ بیٹھی یہ خاتون ملک کی کونسی معروف ترین سابقہ اداکارہ ہیں ،جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

  پیر‬‮ 28 دسمبر‬‮ 2020  |  18:12

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔سارہ چوہدری کی

جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ اُس معیاری وقت سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گُزارتے ہو۔‘خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ

سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل کے فیصلے پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زینب جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمد اللّہ میری بہن میں تمہارے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔‘اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میری ڈھیر ساری دُعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎