Android AppiOS App

فوری صدقہ دیں ، آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ جان لیں

  پیر‬‮ 28 دسمبر‬‮ 2020  |  15:53

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں علم نجوم کے ماہرین کی تمام برجوں اور ستاروں کے مطابق پیش گوئیاں بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہیں ۔ بیشک اللہ پاک جو چاہتے ہیں وہی ہوتا ہے تاہم ہم قارئین کے شوق کے پیش نظر ہم یہ سلسلہ آپ کیلئے شروع کرنے جا رہے ہیں ۔حمل:آج کا دن اللہ نے چاہا تو کوئی خاص قسم کی بہتر لے کر ہی نمودار ہو

رہا ہے ،آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے اُن میں سے نکلنے کا بھی راستہ ملے گا۔ ثور:جو لوگ کافی عرصے سے بیماری یا بندش کو محسوس کررہے تھے وہ آج سے اس می سے کلنا شروع ہو جائیں گے اور ایک بڑی اچھی خبر بھی ان کا مسئلہ حل کر دے گی، انشاءاللہ۔جوزہ:آج

آپ کو جس طرف سے مشکل کا سامنا ہے وہ شام تک ختم ہو سکتی ہے، اور آج ایک طرف سے کچھ رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے اور ضرورت بھی پوری ہو گی۔ سرطان:کیا بات ہے کافی دِنوں سے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو کسی جکڑن نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے، صدقہ دیں اور فوری استخارہ کریں۔اسد: حالات میںبڑی غیر متوقع تبدیلی کا عمل جاری ہے۔آپ جن معاملات میں الجھے ہوئے تھے اب تبدیلی ہی آپ کو اس سے نکلنے میں مددگار ہو سکتی ہے، اس لئے اس طرف توجہ دیں۔ سنبلہ: آپ کی ایک کوشش آپ کو انشاءاللہ بڑی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور جو لوگ کسی بھی سلسلے میںپریشان تھے اُن کو اب آسان راستہ بھی دکھائے دے سکتا ہے،دن اچھا ہے۔ میزان: آج آپ کو ایک بڑے مسئلے سے نکلنے کی خوشخبری مل سکتی ہے اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا اور اپنوں کی جانب سے قدرے کچھ نرمی کا

مظاہرہ بھی دکھا جا سکے گا۔عقرب:آپ کو اپنے مزاج کو نرم کرنا پڑے گا، غصہ رہے گا تو کچھ رشتوں میں فرق بھی پڑ سکتا ہے، آپ نے ہی ان کو بچانا ہے اور کس طرح ہو گا۔ آپ کو معلوم ہے،اپنی سطح سے نیچے آئیں۔ قوس: تبدیلی والا ستارہ ایک مرتبہ پھر حرکت میں آ گیا ہے اور اس بار اس کی شدت کافی تیز ہے، شاید کافی چیزوں پر یہ اثر انداز بھی ہو۔ آج ذہنی طور پر خود کو تیار ضرور کریں۔ جدی: ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں بہت مداخلت کر

رہا ہے،اس کو فوری روک سکتے ہیں تو روکیں، ورنہ آپ کو اندرونی طور پر بے حد نقصان پہنچ سکتا ہے، بڑی وارننگ ہے آپ کو۔ دلو: جو لوگ جلد بازی میں کسی جگہ رقم لگا دیں گے شاید بہت بڑی غلطی کریں گے،اس وقت آپ کم کھا لیں مگر راتوں رات امیر بننے کے لئے کوئی رسک لینا بڑا ہی ظلم ہو گا۔حوت: اس وقت حالات میں بڑی تبدیلی کے اشارے پھر نمودار ہونے لگے ہیں۔ آپ کو شاید یہ ہر سطح پر ملے اس لئے آپ صرف ان معاملات پر توجہ دیں، مستقبل میں آپ کے بڑے کام آئیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎