Android AppiOS App

اب آپ پٹرول کہاں سے بھروائیں گےآپ کے آس پاس موجود کون کون سےپٹرول پمپ بند ہونےوالے ہیں،حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

  پیر‬‮ 28 دسمبر‬‮ 2020  |  14:06

پاکستان میں ہزاروں ایسے پٹرول پمپس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو غیر قانونی ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی ہے اور غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2 ہزار

309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں جبکہ پنجاب میں ایک ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے جبکہ سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن سندھ، پنجاب اور کےپی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائےگا اور تمام غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز

ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎