Android AppiOS App

پارٹی سے نکالے جانے والے چاروں رہنماؤں نے بڑا قدم اُٹھا لیا؟

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  20:06

مولانا فضل الرحمان کو نئی پریشانی کا سامنا، پارٹی سے نکالنے گئے رہنماؤں نے مولانا کے خلاف کمر کس لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف سے نکالنے جانے والے چاروں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف محاذ کھول لیا ہے، چاروں رہنماؤں کی جانب سے ملک گیر

رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے اور ان رہنماؤں سے رابطے کیے جا رہے ہیں جو مولانا کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ مولانا شیرانی کی جانب سے انتیس دسمبر کو اسلام آباد میں ایک اتنہائی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس میں ملک بھر سے ان رہنماؤں کو بلایا اگیا جو مولانا کے پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، اجلاس کے بعد ان رہنماؤں کی جانب سے ایک باقاعدہ میڈیا ٹاک کی جائے

گی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎