Android AppiOS App

ڈیل بشرطِ ڈیل! شہباز شریف نے جیل سے طاقتور حلقوں کو کیا پیغام بھجوا دیا؟ کہانی کھل گئی

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  19:46

کچھ روز قبل ملکی سیاست میں ڈیل اور نیشنل ڈائیلاگ کی خبریں اس وقت منظر عام پر آئیں جب سابق وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے شہباز شریف کے ساتھ جیل میں ملاقات کی ، محمد علی درانی کی جانب سے طاقتور حلقوں کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا گیا ، جواب میں شہباز شریف نے کیا کہا ؟ کہانی کھلنے

لگی ہے۔ ملاقات کے حوالےسے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ معاملات کو حل کر لیا جائے، انہوں نے پیغام دیا کہ اگر عمران خان نرمی دکھائیں تو بات کی جاسکتی ہے، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ عمران کان کے ساتھ اب ڈیل بشرطِ ڈیل ہوگی۔ دوسری جانب حکومت

کی اتحادی جماعتیں جن میں سر فہرست ق لیگ اور فنکشنل لیگ ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ حکومت اس وقت نرمی دکھائے، اور معاملات کو بہتر طریقے سے لے کر چلا جائے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎