Android AppiOS App

گلوکار شہزاد رائے کو دوران سفر ایک ماڈرن خاتون کی شادی کی آفر ۔۔۔۔ گلوکار کا حیران کن جواب ملاحظہ کریں

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  16:28

نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے موٹر وے پر سفر کے دوران ایک خاتون مداح کی شادی کی پیشکش کا حیران کن جواب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کو شہزاد رائے موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد جار ہے تھے لیکن راستے میں

دھند کی وجہ سے انہیں رکنا پڑ گیا ، اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے انہیں شادی کی پیشکش کردی شہزاد رائے کے ایک ٹویت پر حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں

کریں گی۔حیا بخاری کے کمنٹ پر شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔ حیا بخاری کی جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر ردعمل دیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎