Android AppiOS App

لیجنڈری کرکٹرمحمد یوسف کابیٹاکتنابڑاہو گیا،تصاویردیکھ کرآپ کویقین نہیں آئیگا

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  14:33

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے بیٹے کے پچپن کی اور حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے اپنے بیٹے کی دو تصویریں شیئر کی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں محمد یوسف نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہے یعنی وہ تصویر اُن کے بیٹے کے

بچپن کی ہے جبکہ دوسری تصویر گزشتہ دنوں کی ہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد یوسف کے بیٹے اب جوان ہوگئے ہیں۔محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا۔اُنہوں نے لکھا کہ ’وقت گزر بھی جاتا ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا۔‘سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا

جارہا ہے کہ اب تک ایک ہزار صارفین اُن کا یہ پیغام ریٹوئٹ کرچکے ہیں جبکہ اُن کے بیٹے کی تصویروں پر 25 ہزار سے زیادہ لائکس بھی آچکے ہیں۔خیال رہے کہ محمد یوسف نے اپنے

ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں اور پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ ایک روزہ کیریئر میں انہوں نے 15 سنچریوں کی مدد سے 40 سے زائد کی اوسط سے 9000 رنز بنائے اور ٹیسٹ مقابلوں میں 50 سے زائد کی اوسط سے 24 ٹیسٹ سنچریوں کی مدد سے 7000 رنز بنائے۔ ان کے پاس ایک روزہ میچ میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایشیا الیون، پہاولپور، لاہور، لاہور بادشاہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، واپڈا،زرعی ترقیاتی بینک ، لنکا شائر اور واکشائر کی ٹیموں کی نمائندگی کی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎