Android AppiOS App

اب میں اکیلا رہ گیا ہوں باقی دن کیسے گزاروں گا،ٹرمپ کوصدمہ لگ گیا

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  13:49

میں اکیلا رہ گیا ہوں اور اسے میں کبھی فراموش نہیں کروں گا:اطلاعاتکے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے رہنماوں نے انھیں انتخابی نتائج کو بدلنے کے معرکے میں تنہا چھوڑ دیا اور اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا . اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آج جمعہ کے روز ٹوئیٹ میں

صدارتی انتخابات میں اپنے دعوے کی تکرار کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے اسے تنہا چھوڑنے پرافسوس کا اظہار کیا .ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میں نے ری پبلکن پارٹی کے کم سے کم 8 سینیٹروں کو انتخابات میں شکست سے بچایا اور انھیں کامیابی دلوائی جن میں ری پبلکن پارٹی کے صدر مک کانل بھی شامل ہیں. لیکن انہوں نے بھی میرا

ساتھ چھوڑ دیا اور وہ ڈیموکریٹ کے ساتھ میری لڑائی کا صرف نظارہ کر رہے ہیں. واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدر مک کانل نے 15 دسمبر کو جو بائیڈن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎