Android AppiOS App

وزیراعظم آج کیا کرنےوالے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے عوام کو خوشخبری سنا دی

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  13:43

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن یہ نیا پاکستان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بیڈز کےہسپتال، یونیورسٹی

آف چکوال اور ناردرن بائی پاس سمیت 15ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے! تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جسکا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات

ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎