Android AppiOS App

میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں ، شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو شہزاد رائے نے ایسا جواب دیا کہ پاکستانی خواتین ہکا بکا رہ گئیں

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  13:27

پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو رضامندی ظاہر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اپنی گلوکاری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں وہیں دیگر سماجی مسائل پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہزاد رائے نے 25 دسمبر کو دارالحکومت

اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر دھند کی وجہ سے روکے جانے پر مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ گلوکار کی ویڈیو پر جہاں مداح ان کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں ان کی عمر، سدا بہار حسن پر بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ شہزاد رائے کے ٹوئٹ پت حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کمنٹ کیا کہ

کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔ حیا بخاری کے کمنٹ شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔ حیا بخاری کی ​​​​​​​جانب سے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کئی افراد نے بھی اس موضوع پر ردعمل دیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎