پاکستان میں اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے حکم پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین خبر کے مطابق مظفرگڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال نے اپنا استعفیٰ آصف زرداری کو بھجوا
دیا ہے ۔ اس حوالے سے ارشاد سیال کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے استعفیٰ پیش کررہا ہوں