Android AppiOS App

لیگی رہنمائوں کا استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ آگے سے کیا جوا ب ملا؟دونوں لیگی رہنماء منہ تکتے رہ گئے

  ہفتہ‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2020  |  12:41

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو استعفیٰ بھجوانے والے مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین مرتضیٰ جاوبد عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی شائع خبر کے مطابق قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تاہم یہ زبانی نہیں ہوگا ہم نے ان پر واضح کیا ہے

کہ وہ استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر کے نام تحریری درخواست دیں ورنہ یہ استعفے واپس نہیںہونگے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 43کے تحت استعفوں کی منظوری کا عمل مکمل کیا جائیگا اور اسی کے تحت دونوں اراکین کو سات دن کے اندر سپیکر

کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو پھر انکے استعفے منظور تصور ہونگے لیکن اگر وہ استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تو پھرانہیں اس کیلئے تحریری طورپر درخواست دینا ہوگی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎