Android AppiOS App

وفاقی حکومت کا بڑے دل کا مظاہرہ سابق وزیر اعظم کو خوشخبری سنا دی

  جمعہ‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2020  |  21:59

وفاقی حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شاہد خاقان عباسی کو 15 دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ایک بار کے لیے دی گئی ہے، کابینہ نے شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے

کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نیب کی جانب سے شامل کرایا گیا تھا۔حکومت نے ان کو انسانی ہم دردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی۔شاہد خاقان عباسی کو بیمار بہن اور بہنوئی کی عیادت کے لیے امریکا جانا ہے جہاں دونوں کرونا وائرس کی وجہ

سے شدید علیل ہیں، شاہد خاقان کی بہن پنسلوانیا میں رہائش پذیر اور اسپتال میں داخل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎