Android AppiOS App

ریموکی اہلیہ اورسلمان خان۔۔ پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی

  جمعہ‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2020  |  20:04

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نے انتہائی ضرورت کے وقت’جذباتی سپورٹ ‘پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں فرشتہ قرار دے دیا۔ریمو ڈی سوزا کو گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اب اُنہیں ڈسچارج کردیا گیا، انہوں نے سلمان خان کے

ساتھ ’ریس 3‘ میں کام کیا تھا۔ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزیلے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ا نہوں نے اس لمحے کو کرسمس کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے اور ممبئی کے اسپتال جہاں ریمو ڈی سوزا کو داخل کروایا گیا تھا، وہاں کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔لیزیلے نے سلمان خان

کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ بھائی آپ مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے، میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی شکرگزار ہوں۔ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نے اپنے فیملی ممبرز اورتمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎