Android AppiOS App

اسٹیبلشمنٹ اورپی ٹی آئی کیا کام کر رہی ہے؟میں جنرل نیازی نہیں کہ،،، مولانا فضل الرحمن کا تہلکہ خیز اعلان

  جمعہ‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2020  |  19:53

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹبلشمنٹ، پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے،میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرنڈر کروں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں،اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ

میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرنڈر کروں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی کلوز کرنے کے لیے دباؤ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹبلشمنٹ،پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوری میں کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ

حکومت اپنے استعفیٰ اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎