Android AppiOS App

کوروناویکسین سب سے پہلے کن لوگوں کودی جائیگی ،اعلان سےہلچل مچ گئی

  پیر‬‮ 30 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  15:15

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے

مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خاتمے کے

لیے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎