Android AppiOS App

شریف برادران کی والدہ کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا، نماز جنازہ کے وقت کا بھی حتمی اعلان

  ہفتہ‬‮ 28 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  13:13

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی برطانیہ سے پاکستان پہنچا دیا گیا۔بیگم شمیم اختر کی میت کے ساتھ میاں نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی لاہور پہنچیں، میا ں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا ہے۔

شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔یا د رہے کہ گزشتہ روزلندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔ لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف

چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ روانہ کردی گئی تھی،نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎