Android AppiOS App

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نہیں پڑھائیں گے کیونکہ وہ آج کل۔۔۔،ن لیگ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے معروف عالم دین کا نام بتا دیا

  جمعہ‬‮ 27 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  19:10

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا نمازجنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے کیونکہ مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہائوس میں پائے جاتے ہیں۔دریں اثنا ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے پچاس یونین کونسل چیئرمین گرفتار کئے گئے ہیں،ملتان میں کنٹینر لگا کر علاقے کو بند کردیا گیا ہے ،شبلی فراز صاحب آپ کہتے تھے عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے پھر کنٹینر کیوں لگا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کے خطرے

کے باوجود عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں،عوام جانتے ہیں کورونا انیس ،اٹھارہ سے کم خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ دسمبر کا لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا،حکومت خود

اپوزیشن کی وکٹ پر آچکی ہے ،عوام باہر نکلیں گے اور اس ظالم حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر ملتان کا جلسہ ہوگا ،اگر قاسم پارک نہ کھولا گیا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا،اگر ملتان میں کسی لیڈر کے ساتھ کچھ ہواتو ایف آئی آر عمران خان کے خلاف جمع کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملتان میں پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کا کھانا گھر سے آتا تھا تو کیا جو کھانا بچ جاتا تھا تو اس کے لئے فریج رکھوایا ہوا تھا،مجھے یاد ہے چھیدا ٹلی پریس کانفرنس کررہا تھا تو صحافی کے سوال پر کہا تھا ہاں مریم نواز سے موبائل ملا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ساری قیادت کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہماری سیاسی معاشرتی روایات کو روندا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا مرحلہ انتہائی پر امن تھا اور عوام نے شرکت کی ،پر امن جلسوں کو انہوںنے پر تشدد بنادیا ،ہمیں کسی کی ناراضگی اور صلح سے کوئی غرض نہیں ہے ،پی ڈی ایم حکمران ٹولے کے خلاف ہے ،حکومت کورونا کا بہانہ بنا کر اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ،بلاول بھٹو کی کورونا کی رپورٹ پر یقین رکھتے ہیںاللہ تعالیٰ انہیں صحتیابی دے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت انشا اللہ تعالی اگلے ڈھائی ماہ بھی پورے نہیں کرے گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎