Android AppiOS App

تعلیمی اداروں کے بعد حکومت نے تاجروں پر بجلی گرا دی ، بڑا اعلان کر دیا گیا

  پیر‬‮ 23 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:59

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے پنجاب حکومت نے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکمت کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا یہ فیصلہ کورونا کے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ کیا گیا ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کے

حکومتی فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ دکانیں 6 بجے بند کرنے کے فیصلے سے مارکیٹوں میں رش بڑھے گا، وقت کم نہ کیا جائے، تاجر کورونا ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کریں گے۔ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق

ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎