Android AppiOS App

کیا آپ جانتے ہیں کہ دیپیکا کا اپنے باڈی گارڈ جلال خان کے ساتھ کیا تعلق ہے

  اتوار‬‮ 22 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  0:00

بالی ووڈ سٹارز کی اپنی نجی زندگی ختم ہو جاتی ہے خاص کر سپر سٹارز کو باہر نکلنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے چاہنے والاے اتنے زیادہ ہوتےہیں کہ جہاں بھی جائے ان کو گھیر لیتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی اپنی نجی زندگی سب کے سامنے کھلے کتاب کی طرح ہوتی ہے ان کے ہر کام پر ہر بولے ہوئے لفظ پر تنقید ہوتی ہے اور اس سے جان چھڑانے میں ان کی مدد ان کے گارڈز کرتے ہیں جو کہ ان سے ان کی خدمات کے عوض میں لاکھوں روپے لیتے ہیں

بالی وڈ اسٹارز کی بے پناہ مقبولیت نے ان کی ذاتی زندگیوں کو ختم کردیا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ایک بڑا ہجوم انہیں گھیر لیتا ہے

اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کے لیے پیشہ ور محافظوں کو ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ یہ باڈی گارڈز بالی وڈ ستاروں کی زندگی کا اہم حصہ بن گے ہیں۔ وہ ان باڈی گارڈز کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ عام محافظوں کی طرح ہوتے ہیں اور ویسی ہی زندگی گزارتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ کیونکہ ان کی ماہانا تنخواہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ آپ سوچ کر دنگ رہ جائیں گے۔ حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ پر معروف بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے محافظوں کی دی جانے والی تنخواہ کے اعداد وشمار منظر عام پر آئے ہیں۔

سب سے پہلا نمبر ہے بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے محافظ شیرا کا، جو ایک طویل عرصے سے سلمان خان کی سکیورٹی کے امور سنبھالے ہوئے ہے۔ سلمان خان شیرا سے بھرپور محبت کرتے ہیں۔ شیرا کو ان خدمات کے عوض 2 کروڑ سالانہ معاوضہ ملتا ہے۔ بالی وڈ کے کنگ خان کے باڈی گارڈ کا نام روی ہے۔ جو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سالانہ 2 کروڑ50 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

عامر خان کے مداح بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو انہیں بھی اپنی حفاظت پر کروڑوں خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج اس ذمہ داری کو با احسن نبھا رہے ہیں اور اس کے عوض سالانہ2 کروڑ کما رہے ہیں۔ دپیکا کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری جلال نامی بادی گارڈ نبھا رہے

ہیں۔ دپیکا ہر سال جلال کو راکھی بھی باندھتی ہیں۔ دپیکا جلال کو اس کی خدمات کے عوض 80 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتی ہیں۔

بالی وڈ کے بگ بی کے پرستاروں کی تعداد بھی بے شمار ہے اور انہیں خود کو ہجوم سے محفوظ رکھنے کے لیے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑتی ہے، جس کی ذمہ داری جیتندرشیندے نے سنبھالی ہوئی ہے۔ جیتندر امیتابھ بچن کو محفوظ رکھنے کا معاوضہ 1کروڑ 50لاکھ روپے سالانہ لیتے ہیں۔ مارشل آرٹ کے ماہر معروف اداکار اکشے کمار کو بھی اپنی حفاظت کے لیے محافظوں کی ضرورت پڑتی ہے، اس کام کے لیے انہوں نے شریسے تھیلے نامی باڈی گارڈ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو اکشے کو ہجوم سے محفوظ رکھتے ہیں۔ شریسے کی سالانہ تنخواہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎