Android AppiOS App

بالی ووڈ کے خانز تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار۔۔ پہلی بار ایک ساتھ تینوں خانز کیا کرنےوالے ہیں ؟مداحوں کیلئے شاندار خبر

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  0:10

بالی ووڈ کے تینوں بڑے خانز پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں خان کا شمار لازمی ہوتا ہے جس میں عامر، سلمان، شاہ رخ شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں بڑے خانز فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی

ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ان دنوں ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہوکر فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بنارہے ہیں اور وہ اپنی پچھلی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ناکامی کے بعد سے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے ۔تاہم وہ اس فلم کو ہر صورت میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے فلم میں

اپنے دوستوں یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی انٹری کا پلان بنایا ہے۔یادرہےکہ ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’تلاش‘ کے بعد کرینہ کپور تیسری بار عامر خان کی ہیروئن بنیں گی اور دونوں فلم میں تین عشروں کی کہانی بیان کرتے ہوئے ​​​​​​​ مختلف روپ دھاریں گے اور مختلف پیشے اپنائیں گے۔واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق عامر خان چاہتے ہیں کہ ہالی ووڈ فلم ’فارسٹ کیمپ‘ ہی کی طرح اس فلم میں بھی ایک سین ایسا فلمایا جائے جس میں ان کی شاہ رخ اور سلمان سے ملاقات ہو جہاں وہ دونوں ’راج اور پریم‘ کے کردار میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎