Android AppiOS App

بچوں کو گھر پر تعلیم کیلئے حکومت کا بڑا اقدام،بچوں کو گھروں پر کیسے پڑھایاجائےگا؟ والدین کیلئے بڑی خوشخبری

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  0:09

وفاقی حکومت نےفاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کےلئے” ریڈیو اسکولز” کےقیام کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آبادمیں”ریڈیو اسکولز” کےقیام کےلئےریڈیوپاکستان کیساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیئے گئےہیں۔ جمعہ کو ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز

و دیگر نے شرکت کی۔وزارت تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد اور ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان عنبرین جان نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔وزارت تعلیم کےمطابق ریڈیو اسکولز سے صبح کو 10سے 12 بجے تک تعلیمی پروگرام نشر کیا جائے گاجبکہ شام کودوبارہ ان کو نشرمکرر کیا جائے گا۔اس کےعلاوہ انٹرنیٹ اور موبائل ایپ کےذریعے بھی ان پروگرامز سے استفادہ حاصل کیا جائےگا۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ ریڈیو اسکولز کا بڑا فائدہ ان بچیوں

کو ہوگا جن کی رسائی کسی وجہ سےاسکول تک نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو تعلیم مہیا کرنے کے لئے تعلیم کو گھروں تک لےجایا جارہا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎