Android AppiOS App

تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یا نہیں ؟ فیصلہ کب ہوگا؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیاگیا

  جمعہ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  23:59

سندھ میں تعلیمی ادارےکھلےیا بندرکھنےکےلیےاسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 21 نومبر کو ہورہا ہے۔ کراچی میں وزیرتعلیم سعید غنی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نجی اسکولوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے کےلیے تجاویز پر غور ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت

کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی تجاویز پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ گذشتہ پیر وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق کسی بھی فیصلہ لینے کے لیے مزید غور کرنے کا وقت طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا اور اکتوبر تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں

سخت شرائط کے ساتھ کھول دئیے گئے۔تاہم کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھی میں کئی تعلیمی اداروں کو بند بھی کیا گیا۔ پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مارچ سے متاثر ہیں اور طلب علموں کو آن لائن ذرائع کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎