Android AppiOS App

مولانا خادم حسین رضوی نے اپنی زندگی صرف کتنے مرحلے کے مکان میں گزار ی ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  جمعہ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  23:52

سینئر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گااس کی وجہ ان کی لیڈر شپ ہے۔جس طرح خادم حسین رضوی نے لوگوں کو دیوانہ بنایا ،انہیں اکٹھا کیا، وہ خود تو چلے گئے لیکن جاتے جاتے جس طرح انہوں نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسولؐ پیدا کیا،

جس طرح انہوں نے لوگوں کے دلوں میں اقبال کی محبت پیدا کی، ایسا میں نے اپنی 65 سالہ زندگی میں اس سطح پر کسی اور کو لیڈر شپ کو دکھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ ایسا شخص اب دور دور تک نظر نہیں آتا، ہماری نظر میں ان کا کوئی نعم

البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی سختی صرف محبت رسول ۖ کے معاملے میں دیکھی۔ میری ان سے آخری ملاقات آج سے کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، ان کے پاس دنیا بھر سے لوگ آتے تھے اور وہ معذوری کے باوجود رات گئے بیٹھے رہتے تھے اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ میری ان سے آخری بات کچھ دن قبل ہوئی جب وہ اسلام آباد سے واپس آئے تھے ، انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت سخت خراب ہے۔اسلام آباد میں کارکنان پر ہونے والی آنسو گیس اور لاٹھی چارج پر وہ دکھی تھے۔ کیونکہ وہ دھرنا کرنے نہیں بلکہ ایک جلوس اور ریلی نکالنے گئے تھے جو خاکوں کے حوالے سے تھے۔

ایسی ریلی پر بھی پتھرا ئوہونا ان کے لیے رنج کا باعث تھا۔اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ عموما ًہوتا یہ ہے کہ اولاد ایسے جدوجہد کرنے والے باپ کے ساتھ نہیں چلتی لیکن خادم حسین رضوی کے بیٹے ، ان کی بیٹیاں سب ہی اپنے والد کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ڈیڑھ مرلے کے گھر میں اپنی پوری زندگی گزار دی ، نہ ان کا کوئی بنگلہ تھا، نہ کوئی گاڑی تھی۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ہیںان کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ علامہ خادم رضوی کے فیملی ذرائع نے تصدیق کر کے بتایا ہے کہ علامہ خادم رضوی کی نمازجنازہ آج تین بجے مینار گرائونڈ میں ہو گی لیکن

اب کچھ ٹی وی چینلز نے کنفرم کیا ہے کہ اب علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎